راشد خان کا ورلڈ کپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

ممبئی (آن لائن)افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل ر اؤنڈر راشد خان نے ورلڈ کپ کی میچ فیس افغان زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انسٹاگرام پر اتوار کو آل راؤنڈر راشد خان نے زلزلہ متاثرین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔راشد خان کا کہنا تھا کہ میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں میں آنے والے زلزلے کے افسوسناک نتائج بارے سنا ہے، میں ورلڈ کپ کی اپنی میچ فیس متاثرین کے لئے عطیہ کر رہا ہوں۔ افغان آل اؤنڈر نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے فڈریزنگ مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم متاثرین کی مدد کے لئے فنڈر ریزنگ مہم کا ا?غاز کریں گے جس سے ان کی مدد ممکن ہو سکے گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ کی صبح 11 بجے افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی.10 کلو میٹر تھی، زلزلے کے بعد 4.6 اور 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی آئے۔افغان حکام کے مطابق زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 54 ہوگئی ہے جبکہ 9 ہزار 240 افراد زخمی ہیں، ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا۔