مکی آرتھر کا قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے اعلان کیے گئے قومی اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔