آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان کی دوسری پوزیشن پر ترقی

لاہور(آن لائن) ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کے آخری میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد قومی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم اب بھی پہلے نمبر پر ہے تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ون ڈے میں شکست کے بعد اس کے پوائنٹس کی تعداد 115 رہ گئی ہے اور اسے پاکستان پر صرف اعشاریائی پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ اب دوسرے، بھارت 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، دفاعی چیمپئن انگلینڈ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرکے ترقی پانے کے بعد 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقہ 104 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں، نیوزی لینڈ 100 پوائنٹس کے ہمراہ چھٹے، بنگلہ دیش کی ٹیم 94 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں، سری لنکا 93 پوائنٹس لیکر 8 ویں، افغانستان کی ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں جب کہ 1975 اور 1979 کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم 68 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔