بیجنگ (آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور وسط ایشیا کے درمیان تعاون کے بڑے امکانات موجود ہیں، دسویں چین -وسط ایشیا تعاون فورم سے استفادہ کرتے ہوئے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے تعاون کو مضبوط بنایاجائے گا نیز چین اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر نے ان خیا لات کا ا ظہار 10 ویں چین -وسط ایشیا تعاون فورم کے نام تہنیتی پیغام میں کیا. اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نیکہا کہ چین – وسط ایشیا تعاون فورم کے قیام کے بعد سییہ مسلسل وسیع ہو رہاہے اور اس کا اثرو رسوخ بھی بڑھ رہا ہے۔چین اور وسط ایشیا کے پانچ ممالک اس فورم کے ذریعے تعاون اور ترقی کی مشترکہ کوشش کررہے ہیں۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال “دی بیلٹ اینڈ روڈ “انیشیٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments



