لاہور(آن لائن) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دیدی ہے۔ ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے سری لنکا میں حالیہ بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے پاکستان اور بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بات چیت کی۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز بھی دی۔ذکا اشرف نے موقف اختیار کیا کہ سری لنکا میں اگلے چند ہفتوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے لہذا آنے والے دنوں کے لیے وہاں موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ذکا اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ کے بقیہ پاک بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اسے متاثر ہونے سے بچایا جائے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ذکا اشرف کی اس تجویز کے جواب میں صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
Load/Hide Comments



