لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ان کے اہل خانہ کی جانب سے کروڑوں روپے کی AUDI گاڑی بطور تحفہ ملی ہے۔ بابر اعظم جو جولائی میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد پہلے وہاں لنکن پریمیئر لیگ کھیلے اور اس کے بعد افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کی۔وہ ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے لیے 2 دن قبل ہی وطن واپس پہنچے تھے جہاں پی سی بی نے انہیں ایک دن کے لیے گھر جانے کی اجازت دی تھی۔بابر اعظم اپنے اہل خانہ کی جانب سے اس سرپرائز پر کافی خوش نظر آئے اور انہوں نے اپنی نئی گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو بھی لی۔قومی ٹیم کے کپتان کے ایک چاہنے والے نے مزاحیہ انداز میں انہیں آفر دی کہ وہ اپنی نئی گاڑی ان کی 2003 ماڈل سی ڈی 70 کے ساتھ ایکسچینج کرلیں۔
Load/Hide Comments



