کابل(آن لائن) افغانستان میں طالبان حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے دارالحکومت کابل بھر میں سیکیورٹی چیک پوائٹس پر امارت اسلامیہ افغانستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے دو سالہ اقتدار کی تکمیل پر افغان دارالحکومت کابل بھر میں سیکیورٹی چیک پوائٹس پر امارت اسلامیہ افغانستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔اگر طالبان کے دو سالہ اقتدار پر نظر ڈالیں تو اقتدار میں واپسی کے اپنے دو برسوں کے دوران طالبان حکام نے ملک میں اپنے اسلامی نظریات نافذ کیے جس میں خواتین کو ایسے قوانین کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنہیں اقوام متحدہ نے صنفی امتیاز قرار دیا۔دوسری جانب افغانستان پر طالبان حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلا کا فیصلہ مشکل لیکن درست بھی تھا، افغان طالبان نے وعدے کیے، مگر پورے نہیں کیے.
Load/Hide Comments



