دبئی (آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ اسی طرح بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 باولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، افغانستان کے راشد خان پہلے اور ا?سٹریلیا کے ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پرپاکستانی آل راؤنڈرمیں شاداب خان چوتھی پوزیشن پرموجود ہیں۔
Load/Hide Comments



