واشنگٹن (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عران خان کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل آگیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان نے کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہم جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کے لیے کہتے ہیں۔
Load/Hide Comments



