اسلام آباد (آن لائن) اسکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان نے حمزہ خان نے 37سال کے بعد ورلڈ جونیئر اسکواش کا چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو شکست دیکر بڑااعزاز اپنے نام کیا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ ایونٹ کے فیصلہ کن فائنل کے پہلے گیم میں پاکستان کے حمزہ خان کو مصر کے محمد ذکریا کیخلاف 12-14پوا?نٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد حمزہ خان نے مسلسل تینوں گیم میں 12-14، 3-11، 6-11سے شکست دیکر 37سال کے بعد پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتا۔ اسکواش لیجنڈ جان شیر خان نے آخری بار 1986میں ورلڈ جونیر کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ 2008میں عامر اطلس کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا.
Load/Hide Comments



