اسلام آباد (آن لائن) مکہ مکرمہ میں غلاف خانہ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا،کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے،غلاف کعبہ میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا بھی استعمال استعمال کیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ سال سے خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کیلئے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔
Load/Hide Comments



