پاکستان کی سویڈن میں توریت اورانجیل کی بیحرمتی کی اجازت دینے کی مذمت

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے سویڈن میں توریت اورانجیل کی بیحرمتی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں سویڈن میں توریت اورانجیل کی بیحرمتی کی اجازت دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہاررائے کی آڑ میں مذہبی نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب،مقدس ہستیوں اورکتابوں کے احترام کا حکم دیتا ہے،اورپاکستان نے ہمیشہ مذاہب،عقائد اور تہذیبوں کے احترام پر زوردیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ تمام ممالک مل کر مذہبی نفرت پھیلانے والے اقدامات کی مذمت کریں،اورلوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے اقدامات روکے جائیں.