نیویارک(آن لائن) شاتم رسول ملعون سلمان رشدی کا کہنا ہے کہ اسے نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے ڈراؤنے خواب آ تے ہیں۔ملعون سلمان رشدی نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ ابھی تک اس واقعے کے اثرات سے نہیں نکل سکا اور خود کو ٹراما سے نکالنے کیلئے ایک تھراپسٹ سے اپنا علاج کروا رہا ہے۔ملعون سلمان رشدی کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کنفیوز ہے کہ آیا وہ اپنے مبینہ حملہ آور کا سامنا کرنے عدالت جائے یا نہیں اور یہ کہ اب وہ شاید ہی کبھی کسی عوامی تقریب میں لوگوں کو نظر آئے گا۔ ملعون رشدی نے کہا کہ چاقو حملے میں اس کے جگر کو نقصان پہنچا اور ایک آنکھ کیبینائی ختم ہوگئی اور اس کے بازو کو اعصابی نقصان کی وجہ سے ایک ہاتھ مفلوج ہوگیا، انسانی جسم میں شفا دینے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے اور وہ جسمانی طور پر“کم و بیش ٹھیک”محسوس کررہا ہے۔
Load/Hide Comments



