واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے تائیوان کو گولہ بارود اور لاجسٹک سپورٹ کی ممکنہ فروخت کی منظوری کے ایک ہفتے بعد چین نے رد عمل دیتے ہوے کہا ہے کہ جزیرہ نما ملک کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی و زارت خارجہ ٹین کیفی نے اپنے بیان میں کہا امریکہ نے تا ئیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دیکر چین کے بنیادی خدشات کو نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام چین کے اندرونی معاملات میں پرتشدد مداخلت کی ہے اور جان بوجھ کر آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو ہوا د ینے کے متراد ف ہے۔ اس سے قبل چینی ریاستی کونسل تائیوان کے امور کے دفتر کی ترجمان ڑو فینگلین نے امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ ون چائنا اصول پر عمل پیرا رہے اور خطے میں نئے تنازعات کو جنم دینے سے گریز کرے۔
Load/Hide Comments



