لاہور (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کیساتھ احترام کا رشتہ تھا ہے اور رہے گا، جب آپ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو سب چیزیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ خراب تعلقات کی خبروں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا میری جہاز میں بابراعظم کے ساتھ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی، 10 سال بعد ان خوشگوار یادوں کو دیکھ کرہم مسکرائیں گے۔
Load/Hide Comments



