لاہور(آن لائن)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ سے دور رہنا میرے لیے مشکل مرحلہ تھا۔ قومی ٹیم میں ایک سال بعد جگہ بنانے والے شاہین شاہ آفریدی نے واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے دوری کو بہت زیادہ محسوس کررہا تھا تاہم واپسی پر کارکردگی کو یادگار بنانے کی کوشش کرونگا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ سری لنکا میں گزشتہ سال انجری کے بعد سے پورا ہوم سیزن ٹیم سے باہر رہا اور اب سری لنکا ہی میں واپسی ہو رہی ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سیچری سے بس ایک وکٹ دور ہوں، یہ میرے لیے اہم سنگ میل ہے۔ میں اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں انہیں بھرپور سپورٹ کیا۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی بولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔ فاسٹ بولر 25 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 42 اننگز میں 99 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شاہین شاہ آفریدی کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ اس دوران اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی ‘سنچری’ مکمل کر سکتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے، فاسٹ بولر کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی بولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا ہے۔
Load/Hide Comments



