اسلام آباد (آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے سمندری طوفان کی موجودہ صورت حال کی رپورٹ متعلقہ اداروں کو بھجوا دی۔ڈبلیو ایچ او نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سمندری طوفان کی شدت میں کمی آنے کے کیٹگری ون میں داخل ہوگیا ہے،سمندری طوفان سے پاکستان کے 4 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں، ایک لاکھ کے قریب افراد کا انخلاء ہوا ہے،82 ہزار سے زائد افراد کا محفوظ انخلا کرایا گیا،سمندری طوفان سے 22 افراد زخمی اور 2 اموات رپورٹ کئے گئے ہیں،4 ہزار سے زائد مریضوں کو ہیلتھ سروسز اور 1,448 بچوں کو ویکسن کیا گیا،بلیو ایچ او کے مطابق ٹھٹھہ، سجاول، بدین میں محکمہ صحت کی جانب مزید اضافی عملہ تعینات کی درخواست کی گئی،متاثر اضلاع میں 81 ریلیف کمپس186 میڈیکل کمپس بنائے گئے،بدین سے 31 ہزار280 لوگوں کا انخلا کیا گیا،سجاول سے 23 ہزار 695 لوگوں کا انخلاء کیا گیا،ٹھٹھہ سے 22 ہزار ملیر سے 5 ہزار لوگوں کا انخلاء کیا گیا،این ڈی ایم مسلسل تمام متعلقہ ادرواں سے رابطے میں ہے، تیسری ٹیکنکل ورکنک گروپ میٹنگ میں موسم اور ریلیف کمپس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا،ڈبلیو ایچ او کا سٹریٹجک ہیلتھ آپریشنل سنٹر صبح آٹھ تا رات آٹھ بجے تک صورت حال مانیٹر کررہا ہے۔
Load/Hide Comments



