سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

لاہور(آن لائن) سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔دورہ سری لنکا کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیاگیا، سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوگئی ہے۔سری لنکا کے خلاف سیریز میں محمد حریرہ اور عامر جمال پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،جنوبی افریقہ کے سابق بالر مورنے مورکل کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔، 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ آئندہ ماہ پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی، 2 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی کی تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی سیریز ہوگی۔