پاکستان احمد آباد کی پچ پر کھیلنے سے کیوں انکار کررہا ہے،کیا احمد آباد کی پچز پر ڈراؤنی مخلوق ہیں؟، شاہد آفریدی

اسلام آباد (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کیلئے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلنا چاہئیے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ احمد آباد کی پچز پر ڈراؤنی مخلوق نہیں ہیں، جو پاکستانی کھلاڑیوں پر جادو کر دیگی۔ پاکستان احمد آباد کی پچ پر کھیلنے سے کیوں انکار کررہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان ٹیم کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں جانا چاہیے اور کھیلنا چاہیے، اگر یہ چیلنج ہے تو اسکا واحد راستہ جیت ہے، ہمارے پلئیرز جائیں کھیلیں اور جیتیں، اس ہجوم کے سامنے فتح سمیٹیں۔