روسی توانائی ایکسپورٹ پر پابندیاں نہیں لگائیں، امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) روسی تیل کی خریداری کے سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے روسی توانائی ایکسپورٹ پر پابندیاں نہیں لگائیں،واضح کرتے رہے ہیں ہر ملک کو اپنی توانائی ضروریات کے مطابق فیصلہ کر نا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا نے روسی توانائی ایکسپورٹ پر پابندیاں نہیں لگائیں،واضح کرتے رہے ہیں ہر ملک کو اپنی توانائی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، روسی تیل مارکیٹ ریٹ سے نہایت سستے داموں فروخت کیا گیا ہے۔امریکا اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی اس سے روسی تیل کی قیمت گری۔ہمارا اندازہ ہے کہ اس سے روس 100بلین ڈالر کے اضافی ریونیو سے محروم رہا جو جنگ میں لگ سکتا تھا.