پاکستانی موقف کے سامنے بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے،ہابر ماڈل مجبوراًقبول کرلیا

لاہور (آن لائن) ایشیا کپ 2023 سے متعلق تنازع بالآخر حل ہو گیا، پاکستانی موقف سارے بورڈز مان گئے تو بھارت کو بھی ناچار قبول کرنا پڑا، پاکستانی ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد کیا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔ایشیا کپ 2023 پر بھارت نے تنازع کھڑا کیا ہوا تھا کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے جواب میں ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جس کے تحت وہ میچز جن میں بھارتی ٹیم کھیلے گی وہ نیوٹرل مقام پر منعقد کروا لئے جائیں مگر بھارت اس پر بھی راضی نہ تھا۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان ایشیا کپ کے 4 میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں منعقد کروائے گا جبکہ 9 میچ سری لنکا میں کھلائے جائیں گے۔ اگر فائنل میں بھارتی ٹیم کھیلتی ہے تو وہ میچ بھی سری لنکا میں کھیلا جائے گا تاہم میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔دیگر بورڈز پاکستان کی پیشکش مان گئے تو بھارت کو طویل انکار کے بعد پاکستانی موقف کے آگے ہار ماننی پڑی اور اس نے بھی بالآخر ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا۔ حتمی فیصلہ رواں ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔