یوکرین اپنے اہم علاقوں کا دوبارہ قبضہ حاصل کر لے گا، امریکا

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے کہاکہ یوکرین اپنے اہم علاقوں کا دوبارہ قبضہ حاصل کر لے گا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے گزشتہ روز امریکی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کو اس بات کایقین ہے کہ یوکرین سٹریٹجک لحاظ سے روسی فوجیوں کے خلاف طویل منصوبہ بندی سے اہم علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لے گا۔انہوں نے مز ید کہاکہ یوکرین کیآپریشن کے نتائج کا مستقبل کے مذاکرات پر شدید اثرپڑے گا۔