وزیر اعلی حمزہ کا مری میں ٹریفک حادثہ پر اظہار افسوس،زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور (آن لائن)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے مری کے قریب خیرہ گلی میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔