اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آڈیو لیک جوڈیشل کمیشن کے قیام کو چیلنج کرنا ہی عمران کے“ڈان اور سیسلین مافیا”ہونے کی تصدیق ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے ایک ٹویٹ میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی بھی جْرم کی تفتیش سے فرار کے راستے تلاش کرنا اعتراف جرم کے مترادف ہے۔ عمران کا خوف شہادت ہے کہ اْس کے سازشی و سہولت کار بے نقاب ہونے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



