لاہور (آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی طرف جانے والے راستے کھول دیئے اور سابق وزیراعظم کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی سکیورٹی پر پہلے 106 اہلکار تعینات تھے، تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 200 کر دی گئی ہے، اس سلسلے میں ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی نے زمان پارک کا دورہ کیا اور عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خانکے گھر زمان پارک کے راستے بھی کھول دیئے گئے ہیں، پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز اور کیمپ ہٹا دیئے، کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگا دیئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments



