اسلا م آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کر نی چا ہیے،9مئی کے واقعات کی شفاف انکوائری کراکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے،میں چاہتاہوں کہ الیکشن جلدی ہوں،کوئی اور آئے اور مجھے فارغ کردے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، ان کاکہنا تھا کہ9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے،انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مگر کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے اور مار پیٹ نہیں ہونی چاہیے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے،9 مئی کے واقعات ملو ث افر اد کو قانو ن کے مطا بق کا رروائی ہو نی چا ہیے، انہو ں نے کہا کہ سپر یم کو رٹ اور پا رلیمنٹ نے بھی آرمی ایکٹ کے کچھ فیصلے ختم کیے،آرمی ایکٹ پر مقد ما ت متعلق سیا ستد انو کو غو ر کر نا ہو گا،ان واقعا ت کی آزادانہ و شفاف تحقیقا ت ہو نی چا ہیے،احتجا ج کر نا ہے تو قا نو ن کے دائر ے میں رہیں،انہو ں نے کہا کہ فو ج میر ی ہے،جمہو ری قو تیں میر ی،عوام میر ے ہیں میں ان کیسا تھ ہو ں،بے نظیر بھٹو کی شہا دت کے بعد بہت نقصا ن ہو ا،آصف زرداری کے پا کستا ن کھپے کے نعر ے کے بعد مسئلہحل ہو ا،انہو ں نے کہا کہ جہا ں ادار ے نا کا م ہو تے ہیں وہاں قوم تبا ہ ہو جا تی ہے،افغا نستان میں بھی اور کو ئی بات نہیں ادارے تبا ہ ہیں،بنگلا دیش کی جی ڈی پی بھا رت سے بہتر ہے،ان کا کہناتھا کہ جس طر ح انسا نی حقو ق کی خلا ف ورزی ہو رہی ہے اس پر خیا ل کر نا چاہیے،انسا نی حقو ق سے متعلق دنیا پا کستا ن کو دیکھ رہی ہے،صدر مملکت نے کہا سیا ستد ان کہہ رہے ہیں کہ ایمر جنسی کو ئی آپشن نہیں یہ اچھی با ت ہے، کسی کو ختم نہیں کر سکتے، غصے میں ہو ں تو خر اب آئیڈ یا ز جنم لیتے ہیں،انہو ں نے کہا محمد بن سلما ن نے کئی دہا ئیو ؤں کی دشمنی کو ختم کیا،یہ بڑا کا م ہے۔صدر نے کہا ملک میں الیکشن کرائے جائیں اسے قبل بات چیت کریں ملک خراب ہورہاہے،انہوں نے کہا میں سمجھتاہوں کہ الیکشن جلدی ہوں،کوئی اور آئے اور مجھے فارغ کردے۔
Load/Hide Comments



