عارف علوی استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، عطاء تارڑ

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔اپنے ٹوئٹ میں عطاء تارڑ نے کہا کہ صدر عارف علوی غیر ملکی سفارتکاروں سے بغیر دفتر خارجہ کو بتائے انفرادی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔یہ انتہائی نا مناسب فعل ہے اور صدر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دفتر خارجہ سے بالا بالا یہ ملاقاتیں کی جائیں۔عارف علوی صدر کم اور تحریک انصاف کے کارکن زیادہ لگ رہے ہیں۔ علوی صاحب استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔