کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا،مارکیٹ ایک بار پھر42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس41800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا،کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 17ارب روپے سے زائد ڈوب گئیجبکہ56.11فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا منافع بخش شعبوں کے حصص کی خریداری کی وجہ سے انڈیکس 42110پوائنٹس کو چھو گیا تاہم منافع کی خاطربعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور کاروبار بھی منفی زون میں ہی بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 172.59پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42006.25پوائنٹس سے گھٹ کر41833.66پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 82.25پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15025.81پوائنٹس سے کم ہو کر14943.56پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27637.36پوائنٹس سے کم ہو کر27560.97پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 17ارب31کروڑ7لاکھ78ہزار977روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب 62ارب14کروڑ 74لاکھ56ہزار210روپے سے کم ہو کر 62کھرب44ارب83کروڑ66لاکھ 77ہزار 233روپے رہ گیا۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو3ارب روپے مالیت کے 12کروڑ55لاکھ28ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو5ارب روپے مالیت کے 19کروڑ62لاکھ 43ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 319کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 117کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،179میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ84لاکھ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 84لاکھ 60ہزار،ہم نیٹ ورک 60لاکھ 55ہزار،بلوچستان گلاس39لاکھ 93ہزار اور لوٹے کیمیکل 35لاکھ54ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 150.01روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5950.00روپے ہو گئی اسی طرح149.99روپے کے اضافے سے رفحان میض کے حصص کی قیمت8349.99روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں 86.92روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1072.08روپے ہو گئی اسی طرح 78.58روپے کی کمی سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت976.00روپے پر آ گئی.
Load/Hide Comments



