عمران خان آج جمعرات کو مرید کے میں جلسہ سے خطاب کرینگے

مانانوالہ(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین آج جمعرات 18 مئی کو مرید کے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے عمران خان کی زیرصدارت ٹکٹ ہولڈر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے پی ٹی آئی قیادت نے ٹکٹ ہولڈرز کو جلسوں میں بھر پور تیاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں دوسری طرف پنجاب حکومت کی طرف سے دیگر اضلاع کی طرح شیخوپورہ میں بھی دفعہ 144 نافذالعمل ہے اور کسی بھی قسم کے جلسہ جلوسوں پر پابندی عائد ہے شیخوپورہ بھر سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور رہنماؤں کی طرف سے جلسہ میں شرکت کے حوالے سے کوئی تیاریاں سامنے نہیں آئی ہیں اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے نہ ہی جلسہ کے حوالے سے کوئی آجازت نامہ سامنے آیا ہے.