صدر مملکت کا تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنے کا مشورہ

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب سے گزارش ہے ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں،سب کوکہتا رہا موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا ہوں وہ دوبارہ سوچیں۔آج کی کوئی بھی سیاسی جماعت کبھی بھی پاکستان مخالف نہیں رہی،نہ ہی وہ غداروں پر مشتمل ہے۔اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ جماعتوں کو رہنماؤں کو غدار اور ریاست مخالف قراردینے کی تاریخ طویل ہے۔مایوسی اور محرومیوں کی وجہ سے ہماری تاریخ میں سب کی جانب سے زیادتیاں کی گئیں۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا ہوں وہ دوبارہ سوچیں۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان قائم ہونے والا امن غیر معمولی ہے۔یہ اقدام ان عظیم رہنماؤں کی سوچ میں ایک غیر معمولی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔سعودی اور ایرانی قیادت دہائیوں پرانی دشمنی ختم کرنے پر تاریخ ختم کرنے پر تاریخ یاد رکھی جائے گی۔کیا ہماری قیادت بھی ایران اور سعودی قیادت جیسی عظمت کا مظاہرہ کر سکتی ہے؟۔روزمرہ کے واقعات اور سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ دھند لا دیتی ہے۔وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہیں جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہیں۔ہماری سیاسی تاریخ میں بہت سے تجربات کیے گئے اور بہت سی قلابازیاں کھائی ہیں۔پاکستانی تاریخ میں دھونس اور زبردستی کی ایک طویل تاریخ ہے جو بار بار دہرائی گئی.