وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج(منگل) کو طلب کر لیا

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ ملکی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج(منگل)کو طلب کر لیا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سول و عسکری قیادت شریک ہو گی۔وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں مسلح افواج کیسربراہ سمیت دیگر متعلقہ وزراء بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں انٹیلی جنسوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔قومی اہمیت اور سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا.