اسلام آباد(آن لائن)پی ڈی ایم و جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی کال پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج و دھرنے کے لیے پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں سے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے قافلوں نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ سے ن لیگی رہنما خرم دستگیر کی رہائش گاہ سے ن لیگ کا قافلہ اسلام آباد پہنچا، عطاء تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ قافلے کے ساتھ دھرنے میں پہنچے۔سابق ایم پی اے توفیق بٹ کے ڈیرے پر اسلام آباد روانگی سے قبل کارکنوں کو ناشتہ کروایا گیا گوجرانوالہ سے اسلام آباد پہنچنے والے ن لیگ کے قافلے نے پاک فوج سے بھی اظہارِ یک جہتی کیا۔سابق ایم پی اے توفیق بٹ کی قیادت میں قافلہ گوجرانوالہ کینٹ کے سامنے رک گیا جس کے بعد توفیق بٹ اور لیگی کارکنوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔میاں چنوں سے بھی مسلم لیگ ن کا قافلہ اسلام آبادپہنچا۔راجن پور کے علاقے روجھان سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد پہنچا۔جام پور سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کی قیادت میں قافلہ وفاقی دارالحکومت آیا۔خانیوال سے مسلم لیگ ن کا ایک بڑا قافلے کی صورت میں اسلام آباد آیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید نے ایک بڑے قافلے کی قیادت کی۔فیصل آباد سے جمعیت علمائے اسلام کا قافلہ اسلام آباد پہنچا، جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن انفرادی طور پر اسلام آباد پہنچے،فیصل آباد سٹی کے صدر شیخ اعجاز کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکن اسلام آباد انٹرچینج پر اکٹھے ہو کراسلام آباد پہنچے۔
Load/Hide Comments



