حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں 33 گیندوں پر نصف سنچری بنا ڈالی

ایجبیسٹن (آن لائن) قومی ٹیسٹ فاسٹ باؤلر حسن علی، جو اس وقت واروکشائر کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، نے ایجبسٹن میں ایسیکس کے خلاف کاؤنٹی کرکٹ میں نصف سنچری بنا کر اپنی آل راؤنڈ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پہلے دن ایسیکس کو 126 پر آؤٹ کرنے کے بعد واروکشائر اپنی پہلی اننگز میں 172 رنز پر 9 وکٹیں کھو چکے تھے جس کے بعد حسن علی نے اولیور ہینن ڈالبی کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 70 رنز کی اہم شراکت داری قائم۔28 سالہ نوجوان پیسر نے صرف 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے گیند کو اسٹینڈ میں پھینک دیا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ ان کی چھٹی ففٹی تھی۔آخری وکٹ کی شراکت داری بالآخر اس وقت ٹوٹ گئی جب ہینن ڈالبی کے پیچھے کیچ ہوئے۔حسن علی نے صرف 47 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں پر مشتمل ناقابل شکست 53 رنز بنا کر واروکشائر کا اسکور 242 تک پہنچا دیا۔اس کے بعد ایسیکس کی ٹیم کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 86 رنز سکور کرسکی تھی، حسن علی نے انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک کی وکٹ حاصل کی.