لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلا س میں ترنول ریلوے اسٹیشن کو احتجاج کے دوران نذرِ آتش کرنے کی شدید مذمت کی گئی وزیر ریلوے نے بتایا کہ ملوث افراد پکڑے جا چکے ہیں، قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اثاثوں کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کوئٹہ، ٹریک پر دھماکوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مجرموں کا پیچھا کر کے گرفتار کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کو سبی ہرنائی سیکشن پر اپ ڈیٹ، ٹرین آپریشن بحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی ایکسپریس آتشزدگی واقعہ کی فارنزک رپورٹ جلد منگوائی جائے۔ اجلاس میں ایم ایل ون، تخمینہ میں کمی کی مختلف تجاویز پر بحث کی گئی۔ علاوہ ازیں ریلوے زمینوں پر قائم دوکانوں کی نیلامی پر بھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔ انہیں سکریپ ڈسپوزل کی پراگرس بارے اپ ڈیٹ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بکنگ ایپلیکیشن کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گوادر آفس اپنی کارکردگی اور مستقبل کے پلان کا خاکہ پیش کرے۔ علاوہ ازیں ریلوے کی سلیپر فیکٹریوں، پروڈکشن یونٹس کو منافع بخش بنانے پر بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے شالیمار ایکسپریس کی مقبولیت، سفری حاضری پر اظہارِ اطمینان کیا۔ اجلاس میں بہاؤالدین زکریا ایکسپریس یکم جون سے بحال کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ایک ہفتے میں ریڈیمکو اور پی آر ایف ٹی سی کے سربراہان کی تعیناتی کرنے کی ہدایت کی ریلوے ڈویژنزلاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلا س میں ترنول ریلوے اسٹیشن کو احتجاج کے دوران نذرِ آتش کرنے کی شدید مذمت کی گئی وزیر ریلوے نے بتایا کہ ملوث افراد پکڑے جا چکے ہیں، قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اثاثوں کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کوئٹہ، ٹریک پر دھماکوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مجرموں کا پیچھا کر کے گرفتار کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کو سبی ہرنائی سیکشن پر اپ ڈیٹ، ٹرین آپریشن بحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی ایکسپریس آتشزدگی واقعہ کی فارنزک رپورٹ جلد منگوائی جائے۔ اجلاس میں ایم ایل ون، تخمینہ میں کمی کی مختلف تجاویز پر بحث کی گئی۔ علاوہ ازیں ریلوے زمینوں پر قائم دوکانوں کی نیلامی پر بھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔ انہیں سکریپ ڈسپوزل کی پراگرس بارے اپ ڈیٹ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بکنگ ایپلیکیشن کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گوادر آفس اپنی کارکردگی اور مستقبل کے پلان کا خاکہ پیش کرے۔ علاوہ ازیں ریلوے کی سلیپر فیکٹریوں، پروڈکشن یونٹس کو منافع بخش بنانے پر بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے شالیمار ایکسپریس کی مقبولیت، سفری حاضری پر اظہارِ اطمینان کیا۔ اجلاس میں بہاؤالدین زکریا ایکسپریس یکم جون سے بحال کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ایک ہفتے میں ریڈیمکو اور پی آر ایف ٹی سی کے سربراہان کی تعیناتی کرنے کی ہدایت کی ریلوے ڈویژنز کی ری سٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس سلسلے میں کمیٹی تجاویز پیش کرے گی۔
Load/Hide Comments



