مظفر آباد (آن لائن)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔ اپنے اکی بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔ عمران خان اپنے دیرینہ دوست کے جنازے تک نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اْسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کررہا ہے جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔
Load/Hide Comments



