حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (آن لائن)ترجمان وزارت صحت نے جنوبی وزیرستان لوئر کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔ترجمان کے مطابقوفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ اس سال جنوبی وزیرستان لوئر سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے،حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے،پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں،وائرس کی شناخت پاکستان کے موثر پولیو نگرانی نظام کو نمایاں کرتی ہے،والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں،وائرس کی جینیاتی طور ستمبر 2022 میں پائے جانے والے وائرس سے مشابہت ہے،والدین کو پولیو وائرس کے خطرہ کا احساس ہونا چاہئے،والدین کے تعاون اور مدد کے بغیر یہ جنگ نہیں جیتی جا سکتی،ویکسین بچوں کو تاحیات معذوری سے بچانے کا واحد اور موثر طریقہ ہے،اسلام آباد -ضلع سیآخری پولیو کیس اگست 2022 میں رپورٹ ہوا تھا، اب تک 2023 میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، رواں برس چھ مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔