ملک میں مارشل لاء نہیں لگے گا،خواجہ محمد آصف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ملک میں مارشل لاء نہیں لگے گا۔نظام عدل میں دوہرا معیار ختم ہونا چاہیئے۔ صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے وزیر دفاع نے کہا کہ جب ہم قیدتھے تو کوئی نوٹس ہوا نہ انصاف کی حس جاگی، تمام شواہدنشاندہی کررہے ہیں کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل ہورہی ہے.