لاہور میں جناح ہا ؤس پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری

لاہور (آن لائن)لاہور میں جناح ہا ؤس پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت کا سلسلہ جاری، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کر لی گئی، ان شر پسندوں کے خلاف، انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے دیگر کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اورقیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز ہو چکاہے، کور کمانڈر ہا ؤس کا جلا ؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کاروائیوں میں حصہ لینے والوں میں اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہو گئی ہے، ان شر پسندوں کے خلاف، انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، گرفتار شرپسندوں میں اویس مشتاق ولد محمد مشتاق سکنہ اوکاڑہ، عباد فاروق ولد امانت علی سکنہ لاہور، محمد حاشر خان ولد طارق بشیر سکنہ لاہور اور جہانزیب خان سکنہ کیولری گراؤنڈ لاہور کی نشاندہی کر لی گئی ہے، یہ پر تشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پٹرول بم سے لیس تھے، اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں.