اسلام آباد (آن لائن) ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش کو تین روز ہوگئے جس کے سبب ٹیلی کام کمپنیوں اور حکومتی محصولات کو بھاری مالیاتی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹریٹ سروس کی بندش سے ٹیلی کام سیکٹر کو 82 کروڑ روپے مالیت کا نقصان ہوا،موبائل انٹرنیٹ کے تعطل سے حکومتی محصولات میں بھی 28 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی،موبائل انٹرنیٹ پر منحصر ایپس بند ہونے سے منسلک افراد کی دیہاڑی متاثرہوئی جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیاں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ معمول کی لین دین،ادائیگیوں کی تعداد میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی۔ واضح رہے کہ موبائل فون انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 12.50کروڑ ہے۔
Load/Hide Comments



