اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت پرتشدد احتجاج کو بروقت قابو پا سکتی تھی لیکن افسوس کی بات ہے کہ مشتعل کارکنان کے تشدد کی مذمت تک نہیں کی گئی، تحریک انصاف کی قیادت نے پرتشدد مظاہرین کو “آگ لگاؤ، جلاؤ، ٹوٹ پڑو” کا کہا بعد میں پر تشدد کارکنان کو روکنے کے بجائے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔حساس اداروں، سرکاری اور نجی املاک پر منظم طریقے سے حملے کئے گئے، شیری رحمان نے کہا کہ یہ کسی سیاسی جماعت کا ردعمل بلکل نہیں تھا،تحریک انصاف کی تقسیم اور نفرت انگیز طرز سیاست کے خطرناک نتائج سامنے آر رہے ہیں،سیاسی جماعتوں کی قیادت کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی پر نہیں اکساتی، قیادت کا کام کارکان کو کنٹرول کرنا اور اشتعال سے روکنا ہوتا ہیجس طرح تحریک انصاف کی قیادت نے مظاہروں اور اشتعال کو ہوا دی وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ردعمل ہے،پرامن مظاہرہ ہر جماعت اور شخص کا آئینی حق ہے لیکن تحریک انصاف پرامن اور پرتشدد مظاہرے میں فرق نہیں جانتی۔
Load/Hide Comments



