معا شی استحکا م ہما ری اولین تر جیح ،سی پیک خطے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر ے گا، اسحاق ڈار

اسلا م آبا د (آن لا ئن)وفا قی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ معا شی استحکا م ہما ری اولین تر جیح ہے،سی پیک خطے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر ے گا،انکا کہنا تھا پا کستان ہمسا یہ ملکو ں کے ساتھ اچھے تعلقا ت کا خو اہا ں ہے،ایران اور سعودی عرب ڈیل کے باعث خطے میں بہتری آئے گی۔میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر ے گا،ملک میں بیر ونی سر ما یہ کا ری لا نے کیلئے اصلا حا ت کی جا ری ہے،بر آمد ات میں اضا فے کیلئے حکو مت کی کو ششیں جا ری جا ری ہیں،انہو ں نے کہا کہ صنعت کی تر قی اور لو گو ں کو روز گا ر کی فر اہمی اولین تر جیح ہے،ان کا کہنا ہے کہ گز شتہ سا ل سلا ب کی وجہ سے ملکی معیشت شد ید متاثر ہو ئی،انہو ں نے کہا کہ معا شی استحکا م ہما ری اولین تر جیح ہے۔،ان کا کہنا تھا کہ سعود ی عر ب،ایر ان تعلقا ت کی بحا لی خوش آئند ہے،سعود ی عر ب،ایر ان تعلقا ت میں بہتر ی سے خطے پر اچھے اثر ات مر تب ہو نگے، دنیا کے دوسر ے ملکو ں کی طر ح پا کستا ن کو بھی مہنگا ئی کا سا منا ہے،پاکستا ن علا قا ئی روابط کے فر اغ پر یقین رکھتا ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب ڈیل کے باعث خطے میں بہتری آئے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تہران اور ریاض میں دونوں ممالک کی جانب سے دوبارہ سفارتخانے کھولے جائیں گے، معاشی فروغ کیلئے خطے میں امن و امان، خوشحالی، سرمایہ کاری، پارٹنرشپ ضروری ہے، اکنامک سکیورٹی نیشنل سکیورٹی کا اہم جزو ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غذائی ضروریات میں کمی کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مالیاتی خسارہ کے باعث غیر مستحکم معیشت ملی، جب حکومت ملی تو اس سال تجارتی خسارہ 39 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا تھا، زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا۔