عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماء مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی جس میں عمران خان ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس پر مسرت چیمہ کو ہدایات دے رہے ہیں اور مسرت چیمہ کو اعظم سواتی کے ذریعے پیغام پہنچانے کا بھی کہہ رہے ہیں جبکہ عمران خان مبینہ طور پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر الزام لگاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ تو ”اْن“ سے ہی آرڈر لیتا ہے۔ آڈیو لیک کے متن کے مطابق عمران خان کہتے ہیں کہ ہاں مسرت کیا صورتحال ہے،انکو پیغام پہنچ گیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ سر پیغام پہنچایا ہے ہم ہائیکورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ ’ہم نے کہا ہے خان صاحب کو سامنے لائیں ورنہ کسی صورت ہم نہیں جائیں گے۔عمران خان ان سے پوچھتے ہیں کہ خواجہ حارث وہاں موجود ہیں جس پر وہ بتاتی ہیں کہ خواجہ حارث، اور سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ موجود ہیں۔میں ان سے آپ کی بات بھی کرواسکتی ہوں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نہیں میں صرف یہ کہتا ہوں کہ اعظم سواتی سے بات کرو سپریم کورٹ میں بھی اس کارروائی پر بات کرے،کیونکہ انہوں نے یہ جو کچھ کیا ہے بالکل غیرقانونی ہے۔ مسرت چیمہ کہتی ہیں ہاں جی بالکل،سر آپ بے فکر رہیں۔عمران خان نے کہا یہ کیا کررہا ہے جو چیف جسٹس ہے ،یہ تو آرڈر لیتا ہے ان سے ہیں۔مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ ابھی نیب والے آئے ہیں تو ان سے پوچھا ہے، سلمان صفدر کو کہا ہے ان کو کہیں عدالت کے سامنے پیش کریں۔‘پی ٹی آئی رہنما کہتی ہیں کہ آپ کا کیس چیف جسٹس کے پاس لگا ہوا ہے، نیب کو کہا ہے کہ عدالت میں پیش کریں ورنہ ہم نہیں جائیں گے۔‘عمران خان کہتے ہیں کہ ’نہیں یہ تو”ان“ سے آرڈر لیتا ہے اعظم سے بات کرو دوسری طرف بات کرے۔دریں اثناء سینئر صحافی عبدالقیوم اور پی ٹی آئی رہنماء خواجہ طار ق رحیم کی مبینہ آڈیو بھی لیک ہوگئی ہے جس میں عبدالقیوم پنجابی میں پوچھتے ہیں کی کراتا جے،کیا کرادیاہے؟اس پر خواجہ طارق رحیم کہتے کچھ بھی نہیں بس انہوں نے عمران خان کو بلا یا ہے،اس میں آرڈر یہ ہوگا کہ معاملہ واپس ہائیکورٹ کو بھیجا جاتاہے۔کل تک حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔چیف جسٹس پر اوبجکشن کریگا،چیف جسٹس خود ہی لکھوائے گا،او مارک کردے گا،اوہنوں، کیانی نوں، قیوم صدیقی کہتے ہیں محسن کیانی نوں، طارق رحیم کہتے ہیں ہاں۔۔محسن کیانی بیل کردے گا۔