اسلا م آبا د (آن لا ئن)وفا قی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،د وست ممالک کی جانب سے فنانسنگ کے وعدے کیے گئے جو جلد پورے ہوں گے،معا شی استحکا م ہما ری اولین تر جیح ہے،سی پیک خطے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر ے گا،انکا کہنا تھا پا کستان ہمسا یہ ملکو ں کے ساتھ اچھے تعلقا ت کا خو اہا ں ہے،ایران اور سعودی عرب ڈیل کے باعث خطے میں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق معاہدے کیلئے اقدامات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں ناانصافی پر مبنی عالمی سیاست ختم ہونا چاہیے۔ پاکستان کے ڈیفالٹ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ بین الاقوامی سطح پر لوگ حیران ہیں، پاکستان مینج کیسے کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک عالمی ریٹنگ ایجنسی نے بھی ممکنہ ڈیفالٹ سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔ پاکستان کو جون تک 3.7 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔ پاکستان تمام وعدے پورے اور بروقت ادائیگیاں کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 9 فروری کو تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے تھے۔ ایکسٹرنل اکاؤنٹ سے متعلق گیپ کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کیلئے مزید وقت چاہتا ہے تو مزید وقت لے۔ مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مئی اور جون کے دوران ادائیگیوں کا انتظام کر لیا جائے گا۔ عالمی اداروں کو پاکستان سے متعلق ڈیفالٹ کی باتیں نہیں کرنا چاہیے۔ دوست ممالک کی جانب سے فنانسنگ کے وعدے کیے گئے جو جلد پورے ہوں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر ے گا،ملک میں بیر ونی سر ما یہ کا ری لا نے کیلئے اصلا حا ت کی جا ری ہے،بر آمد ات میں اضا فے کیلئے حکو مت کی کو ششیں جا ری جا ری ہیں،انہو ں نے کہا کہ صنعت کی تر قی اور لو گو ں کو روز گا ر کی فر اہمی اولین تر جیح ہے،ان کا کہنا ہے کہ گز شتہ سا ل سلا ب کی وجہ سے ملکی معیشت شد ید متاثر ہو ئی،انہو ں نے کہا کہ معا شی استحکا م ہما ری اولین تر جیح ہے۔،ان کا کہنا تھا کہ سعود ی عر ب،ایر ان تعلقا ت کی بحا لی خو ش آئند ہے،سعود ی عر ب،ایر ان تعلقا ت میں بہتر ی سے خطے پر اچھے اثر ات مر تب ہو نگے، دنیا کے دوسر ے ملکو ں کی طر ح پا کستا ن کو بھی مہنگا ئی کا سا منا ہے،پاکستا ن علا قا ئی روابط کے فر اغ پر یقین رکھتا ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب ڈیل کے باعث خطے میں بہتری آئے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تہران اور ریاض میں دونوں ممالک کی جانب سے دوبارہ سفارتخانے کھولے جائیں گے، معاشی فروغ کیلئے خطے میں امن و امان، خوشحالی، سرمایہ کاری، پارٹنرشپ ضروری ہے، اکنامک سکیورٹی نیشنل سکیورٹی کا اہم جزو ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غذائی ضروریات میں کمی کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مالیاتی خسارہ کے باعث غیر مستحکم معیشت ملی، جب حکومت ملی تو اس سال تجارتی خسارہ 39 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا تھا، زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا۔
Load/Hide Comments



