معروف صحافی و اینکر آفتاب اقبال گرفتار

لاہور (آن لائن) معروف صحافی و اینکر آفتاب اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔آفتاب اقبال کی صاحبزادی عائشہ نور اقبال نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کچھ گاڑیاں آئیں اور والد کو پکڑ کر لے گئیں۔یہاں واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور آفتاب اقبال میں گہری دوستی بھی ہے.