اسلام آباد (آن لائن)وفا قی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ اگر کو ئی لاڈلہ ہو تو ایسا ہو،سہولت کاری ہوتو ایسی ہو، سہو لت کا ری پو ری طر ح سے بے نقا ب ہو گئی ہے، ججز نے اپنے منصب کا بھی خیال نہیں رکھا،یہ بتاؤں کہ عمران خان کودوبارہ گرفتار کرینگے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہو ئے انہو ں کہا کہ ججز نے کل صبح کے لیے بھی نیک تمنا ؤں کا اظہا ر کیا،اس کے اثر ات آنے والے دنو ں پر مر تب ہو ں گے،ہا ئیکو ر ٹ نے طر یقہ کا ر سے متعلق کہا درست نہیں اور طر یقہ کا ر متعلق انکو ائر ی کا کہا ہے، رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ عمر ان خا ن کی گر فتاری پر عو امی ردعمل سا منے نہیں آیا،عوام نے عمران خان کی گرفتاری سے خود کو الگ کیا،عوام کا فیصلہ کبھی عمران خان کے حق میں نہیں ہوگا۔7ارب روپے کی پراپرٹی کو القادر ٹرسٹ میں اپنے نام کروایا گیا۔انہوں نے کہا ججز نے اپنے منصب کا بھی خیال نہیں رکھا،یہ بتاؤں کہ ہائیکورٹ نے ضمانت نہ دی تو عمران خان کودوبارہ گرفتار کرینگے۔آج پوری دنیا کو نظر آگیا لاڈلہ کون ہے؟سہولت کاری پوری طر ح سے بے نقاب ہوگئی ہے، ججز نے کہا رات گپ شپ لگا ئیں اور آرام سے سو جا ئیں، اس کے اثرات آنے والے دنوں میں مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا مختلف ایجنسیوں کی رپورٹ پر انٹر نیٹ سروس کو بند کیاگیا.
Load/Hide Comments



