فیصل آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اور اپو زیشن لیڈررا جہ ریا ض کے گھر کے باہر بھی پو لیس اور رینجر ز کی بھاری نفری تعینا ت،آن لا ئن کے مطا بق پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجا ج کے پیش نظر مخالف سیاسی جما عتوں کے اہم عہدیداروں کے گھروں کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کے بعد پو لیس اور ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے صورتحا ل کا جا ئزہ لیتے ہو ئے سیا سی نما ئندوں کے گھروں کے باہر نہ صرف پو لیس بلکہ کئی مقا مات پر رینجرز کو بھی تعینات کردیا گیا اپو زیشن لیڈر راجہ ریاض کے گھر کے باہر بھی پو لیس اور رینجرزکی نفری تعینات کر دی گئی۔
Load/Hide Comments



