اسلام آباد(آن لائن پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ان کو گرفتار کرلیاگیا ہے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، غلط معلومات پھیلانے، افراتفری اور دہشت پھیلانے، ہماری پارٹی اور حامیوں کے جذبے کو توڑنے کے لیے ہر طرح کی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے،میں آپ کو خبردار کرتا ہوں، یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے، پاکستانی عوام مزید گھروں میں نہیں بیٹھیں گے، ہمیں کوئی ڈر نہیں.
Load/Hide Comments



