صدر مملکت کی اہلیہ کا عمران خان کی بہنوں سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(آن لا ئن) صدر مملکت کی اہلیہ اور خاتون اول ثمینہ علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ آج میں نے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان سے فون پر بات کی ہے،انہوں نے کہا کہ دونوں عمران خان کی گرفتاری اور ان کی صحت پر پریشان تھیں، دونوں بہنوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک لوگ پرامن احتجاج کریں ثمینہ علوی نے کہا کہ میں نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو یقین دلایا ہے کہ عمران خان کی صحت اور سلامتی یقینی بنانے سے متعلق صدر مملکت کوشاں ہیں،خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا کہ میں نے انہیں تسلی دی، اپنی اور صدر مملکت کی جانب سے فکر مندی اور دعاؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔