نوشہرہ(آن لائن) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری بدترین ریاستی جبر اور استحصال ہے۔تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا حکومت ریاستی طاقت کے نشہ میں جمہوریت اورجموری روایات کو روند رہی ہے۔اسلام اباد ہائی کورٹ کے تقدس کو پامال کیاگیا۔عمران خان کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی مقبولیت کم نہیں اور زیادہ ہوگئی۔عمران خان کو انصاف ضرور ملے گا اور تحریک انصاف سرخر ہوگئی۔عوام ہر گاوں ہر شہر اورقصبہ میں باہر نکل آئیں ہے۔پرامن احتجاج سے ہم کو کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کارکنان سے بھی پر پرامن احتجاج کرنے کی اپیل ہے۔
Load/Hide Comments



