لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رہنما تحریک انصاف مراد سعیدکی حفاظتی ضمانت میں 22مئی تک توسیع کرتے ہوئے حکام سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکنے سے روک رکھا ہے،عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جواب داخل کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے، عدالت کے روبرو استدعا کی گئی کہ مراد سعید کے خلاف زیر تفتیش تمام کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنیکا حکم دیاگیا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں تحریک انصاف کے رہنماو ¿ں کے خلاف مسلسل مقدمات کا اندراج کررہی ہیں، درخواست گزار اور تحریک انصاف کے رہنماو ¿ں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار اور تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف کارروائیاں آئین و قانون کیخلاف ہیں، متعلقہ حکام کو ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے درخواستیں دیں، سرکاری حکام کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت تمام نامعلوم درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرے، عدالت ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،مراد سعید نے درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو فریق بنایا ہے.
Load/Hide Comments



